اوباما کا بشارالاسد سے فوری حکومت چھوڑنے کا مطالبہ

obama

obama

امریکی صدر بارک اوباما نے شام میں بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بشارالاسد سے فوری حکومت چھوڑ نے کا مطالبہ کردیا ہے۔
شام میں بڑھتے ہوئے پر تشدد واقعات پر امریکی صدر نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے شام کے صدر بشار الاسد سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے، اردن کے بادشاہ عبد اللہ سے وہائٹ ہائوس میں بات چیت کرتے ہوئے بارک اوباما کا کہنا تھا کہ پر امن اقتدار کی منتقلی میں شام کی مدد کرنے کو تیار ہیں۔
انہوں نے شام کے مسئلے کے حل میں اردن کی پر امن کوششوں کو سراہا اور مطالبہ کیا کہ عرب لیگ کی کوششوں کو خطے کے امن کے لئے استعمال کیا جانا چاہیئے۔