اوبامہ کو رونی پر برتری حاصل

Romney

Romney

عوامی رائے عامہ کے جائزے کے مطابق پہلی دفعہ صدر اوبامہ کو اپنے حریف ری پبلیکن پارٹی کے صدارتی امیدوار مٹ رونی پربرتری حاصل ہو گئی ہے۔ امریکی ٹی وی چینل اور اخبار کی جانب سے کرائے جانے والے ایک سروے میں کہا گیا ہے کہ صدر اوبامہ کی معاشی پالیسسیز پر عوامی اعتماد بحال ہوتا جا رہا ہے اور اس کے نتیجے میں صدر اوبامہ کو پہلی مرتبہ مٹ رونی پر واضح برتری حاصل ہو گئی ہے۔ صدر اوبامہ کو مجموعی طور پر پچاس فیصد حمایت حاصل ہے۔