اولمپکس ہاکی میں آج سیمی فائنل کھیلے جائیں گے

Olympics

Olympics

اولمپکس (جیوڈیسک) اولمپکس ہاکی میں آج سیمی فائنل کھیلے جائیں گے جبکہ پاکستان ساتویں پوزیشن کے لئے اِن ایکشن ہو گا۔ لندن میں ہاکی ایونٹ کے فیصلہ کن معرکے تک رسائی کون حاصل کرتا ہے اس کا فیصلہ آج ہو گا۔ پہلے سیمی فائنل میں عالمی چیمپئین آسٹریلیا اور جرمنی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

دن کے دوسرے میچ میں ہالینڈ اور میزبان برطانیہ کی ہاکی ٹیمیں اِن ایکشن ہوں گی۔ اولمپکس میں پاکستان ساتویں پوزیشن کا میچ جنوبی کوریا سے کھیلے گا۔ نویں پوزیشن کیلئے ارجنٹائن اور نیوزی لینڈ کے درمیان بھی میچ آج ہی ہو گا۔