لندن (جیوڈیسک) برطانیہ کے شہر اولڈ ہیم میں انتہائی غلیظ ماحول میں مٹھائیاں بنا کر بیچنے والے پاکستانی نژاد شخص پر عدالت نے 4 ہزار پاوٴنڈ جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ 53 برس کے محمد اکرم کی دکان پراگست میں چھاپہ مارا گیا تھا۔
ان کا دعویٰ تھا کہ وہ پاکستان کی مشہور مٹھائیاں تیار کرتے ہیں۔ تاہم چھاپے میں یہ بات سامنے آئی کہ جن برتنوں میں مٹھائیاں بنائی جاتی تھیں وہ انتہائی غلیظ تھے اور ان میں گریس لگی ہوئی تھی اور مکھیاں سے بھر ے ہوئے تھے۔
کچن کی دیواریں بھی انتہائی گندی تھیں۔ مٹھائیوں کے ساتھ ساتھ سموسے اور رائس ڈشز بھی اسی ماحول میں تیار کی جاتی تھیں۔ اب محمد اکرم کو 2 ہزار 400 پاوٴنڈ جرمانہ دینا ہوگا جبکہ کاونسل کوبھی ڈیڑھ ہزار پاوٴنڈ دینا پڑیں گے۔
محمد اکرم نے عدالت کو بتایا کہ وہ 17 برس سے یہاں کاروبار کر رہا ہے اور یہ پہلا موقع تھا کہ اسے اس قسم کے مقدمے کا سامنا ہوا ہے۔