اوول ٹیسٹ(جیوڈیسک)جنوبی افریقی ٹیم نے عمدہ بیٹنگ اور بولنگ کی بدولت انگلینڈ کو اوول ٹیسٹ میچ میں اننگز اور بارہ رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے سبقت حاصل کرلی۔ ہاشم آملہ بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
کھیل کے آخری روز مشکلات سے دوچار انگلش ٹیم نے دوسری اننگز چار وکٹوں پر ایک سو رنز سے دوبارہ شروع کی۔ روی بوپارا ابتدائی سیشن میں بائیس رنز پر آوٹ ہوگئے۔ چھٹی وکٹ کی شراکت میں این بیل اور میٹ پرائر نے اسکور میں چھیاسی رنز کا اضافہ کیا۔ جنوبی افریقی بولرز کے سامنے دونوں کھلاڑی زیادہ دیر تک ٹہر نہ سکے۔ پرائر چالیس اور بیل پچپن رنز بناکر یکے بعد دیگرے پویلین لوٹ آئے, انگلینڈ کی پوری ٹیم دو سو چالیس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
ڈیل اسٹین نے پانچ اور عمران طاہر نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کی پہلی اننگز کے جواب میں چھ سو سینتیس رنز بنائے تھے۔ آملہ نے ٹرپل سنچری بنائی، اسمتھ اور کیلس سنچری بناکر نمایاں رہے۔