لاہور (جیوڈیسک) اوکاڑہ کے رہائشیوں نے سو سے زائد مقدمات میں مطلوب اشتہاری کی عدم گرفتاری کے خلاف لاہورمیں پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ فیصل چوک میں مظاہرہ کرنے والے اوکاڑہ کے رہائشیوں کا مطالبہ تھا کہ سلیم جھکڑنامی اشتہاری کو فوری پکڑا جائے۔ سلیم جھکڑ کے خلاف قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، راہزانی اور زنا کے سو سے زائد مقدمات درج ہیں۔
پولیس مخالف نعرے بازی کرنے والے مظاہرین نے پلے کارڈزبھی اٹھا رکھے تھے۔ انھوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ سلیم جھکڑ کو چند بااثر افراد کی پشت پناہی حاصل ہے جس کی وجہ سے اسے گرفتار نہیں کیا جا رہا۔ انھوں نے اعلٰی حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ واقعہ کا نوٹس لیں۔