اٹلی کے وزیر اعظم ماریو مونٹی مستعفی ہو گئے

Mario Monti

Mario Monti

اٹلی(جیوڈیسک)اٹلی کے وزیر اعظم ماریو مونٹی مستعفی  ہو گئے۔ انہوں نے جمعہ کو صدارتی محل میں صدر جورجیو نیپولیٹینو کو استعفی پیش کیا۔

صدر کا کہنا ہے کہ الیکشن کی متوقع تاریخ 24 فروری ہے۔ ماریو مونٹی نے استعفی 2013 کے لئے ان کے پیش کئے گئے بجٹ کے بعد دیا۔ 68 سالہ ماریو مونٹی کو بین الاقوامی سطح پر منجھے ہوئے معاشیات دان کے طور پر توقیر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔