روم : (جیو ڈیسک) اٹلی کے جنوبی علاقے کنورسانو میں گیس پائپ لائن میں دھماکے کے باعث 2عمارتیں گر کر تباہ ہوگئیں۔ دھماکے کے نتیجے میں میاں بیوی اور بچے سمیت 3افراد لاپتہ جبکہ 11 زخمی ہوگئے۔ اٹلی کے جنوب مغربی حصے میں واقع ان عمارتوں میں سے ایک خالی تھی جبکہ دوسری میں زیادہ تر سیاح قیام کرتے تھے۔
حادثے کے دوران11 افراد زخمی ہوگئے جبکہ3 افراد لاپتہ ہوگئے تھے جن کی لاشیں عمارت کے ملبے سے نکال لی گئی ہیں۔ امدادی ٹیموں کا کہنا ہے کہ اطالوی ڈچ جوڑے اور ان کے کمسن بچے کی لاش دھماکے میں تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے سے نکال لی گئی ہیں، یہ جوڑا کنور سانو کی تاریخی عمارت میں رہائش پذیر تھا کہ گیس لیک ہونے کے باعث عمارت دھماکے سے گر گئی۔