اپر اورکزئی ایجنسی میں فورسز کی کارروائی،14شدت پسند ہلاک

orakzai agency

orakzai agency

اپر اورکزئی ایجنسی: (جیو ڈیسک) سیکورٹی فورسز کی کارروائی سے چودہ شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقوں ادو خیل، جبا، جندری قلے، سما بازارمیں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔ پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے کرم اور اورکزئی ایجنسی کے سرحدی علاقوں میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری بھی کی جس کے باعث شدت پسندوں کے چار اہم ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے۔