راجن پور(حنیف بلوچ سے) اپنے دور اقتدار میں ضلع راجن پور کے علاقوں میں بے پناہ ترقیاتی کام کروائے ہیں اور بے روز گار نوجوانوں کو نوکریاں دلوائی ہیں ان خیالات کا اظہار سابق ضلع ناظم سردار حفیظ الرحمن خاں دریشک نے اپنے بھائی کے ہمراہ سردار محمد یوسف خان دریشک محکمہ تعلیم راجن پور ٹیچر یونین کے تحصیل صدر محمد ابراہیم مشوری کے ظہرانے میں شرکت کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دو اقتدارمیں ضلع راجن پور کے علاقوں فاضل پور ، ونگ ، نور پور ، جامپور ، بیٹ سو نترہ ، مٹھن کوٹ ،وا دیگر علاقوں میں ترقیاتی کاموں جن میں بجلی ، سولنگ کی گلیاں وا سڑکیں جو کرڑوں مالیت کے ترقیاتی کام کرائے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب انشاء اللہ آنے والے الیکشن میں بھر کامیابی حاصل کریں گے اور مخالف لوگ اپنی موت آپ مر جایں گے اور اب بھی علاقہ ونگ میں کروڑوں کے لاگت سے ڈبل روڈ بنائی جا رہی ہے اس موقع پر سردار اظہر خان گوپانگ ، میاں شاہد فرید خواجہ،خادم حسین مزاری ، اکرم خان دریشک،جام لعل حسین ،غفار خان برمانی،میاں حبیب ، مہار فردوس ، زکی شا ہ،اے ڈی عامر ، حنیف بلوچ ، محمد حسین گو پانگ ، سرمد لعل، محمد حسیب ،محمد عامر ،میاں اشفاق احمد ،وا دیگر سینکڑوں لوگ موجود تھے۔