اسلام آباد: (جیو ڈیسک) اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر آج اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔ اجلاس کی صدارت جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے۔
اجلاس میں پاک امریکہ تعلقات، پاکستان کی خارجہ پالیسی، نیٹو سپلائی کی بحالی اوردیگراہم قومی معاملات پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں متفقہ حکمت عملی اخیتارکرنے کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن کوبھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے جبکہ میاں نوازشریف کی شرکت کے امکانات بھی ہیں۔