اڈیالہ جیل سے لاپتہ ہونے والے گیارہ افراد کے مقدمے کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو گی۔ گذشتہ سماعت میں چیف جسٹس نے حکم دیا تھا کہ ان افراد کی تحویل اور ان سے ہونے والی تفتیش کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔ جاں بحق ہونے والے چار افراد کی میڈیکل اور پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی طلب کی گئی تھی۔
عدالت نے حکم دیا تھا کہ جن چار افراد کی حالت خراب ہے ان کے علاج کے لئے میڈیکل بورڈ قائم کیا جائے اور ان کی صحت کا مکمل خیال ر کھا جائے۔