اکشے اور سوناکشی کی فلم ”جوکر” کے نئے گانے کی ویڈیو جاری

Akshay and Sonakhi

Akshay and Sonakhi

بالی ووڈ (جیوڈیسک) اکشے کمار اور سوناکشی سنہا کی آنے والی تھری ڈی فلم جوکر کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی۔ سنگ راجا کے بولوں پر مبنی اس گانے ک دلیر مہدی اور سونو ککڑ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں اکشے اور سوناکشی کے ساتھ پوری مرکزی کاسٹ موج مستی کرتی اور ناچتی نظر آرہی ہے۔ 1947 کی تقسیم ہند کے موقع پر پاکستان اور بھارت دونوں ہی ممالک کے نقشے میں جگہ نہ پانے والے قصبے پاگل پور اور اس کے انوکھے باسیوں کے گرد گھومتی ہے۔

اس فلم جوکر کو کوریو گرافر فرح خان کے شوہر شریش کندر نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ فرح خان کی پروڈیوس کردہ یہ فلم اکتیس اگست کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔