اکشے کمار نصیبو لال کے گانوں اور لاہوری کھانوں کے دیوانے

Akshay Kumar

Akshay Kumar

بالی ووڈ (جیوڈیسک) بالی ووڈ سپر سٹار اکشے کمار پاکستانی گلوکارہ نصیبو لال کے گانوں اور لاہور کے کھانوں کے دیوانے نکلے، اکشے نے لالی ووڈ انڈسٹری کو سہارا دینے کے لیے” کو پروڈکشن” شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔اکشے کمار نے اپنی فلم’ کھلاڑی سات سو چھیاسی’ کے حوالے سے ویڈیو کانفرنس کی اور لاہور کے ایک ہوٹل میں موجود شرکا سے خطاب کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے لاہور کے کھانے بارہ سال پہلے کھائے تھے جو وہ آج تک نہیں بھولے اور وہ پاکستانی گلوکارہ نصیبو لال کے بھی فین ہیں۔ اکشے نے پاکستان میں اپنی فلموں کی مقبولیت پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے دسمبر میں ‘کھلاڑی سات سو چھیاسی کے پریمئر پر لاہور آنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

بالی ووڈ سٹار کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ ٹونکل کھنہ بچوں کی پرورش اور انٹرئیر ڈیزائننگ میں مصروف رہتی ہیں۔ اکشے کمار نے اس موقع پر یہ بھی اعتراف کیا کہ پاکستان کی میوزک انڈسٹری بھارت سے بہتر ہے۔