پاکستان (جیوڈیسک)آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تا ہم کشمیر گلگت بلتستان میں ایک دومقامات پر ہلکی بارش اورپہاڑوں پرہلکی برف باری کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رات اور صبح کے وقت پنجاب کے چند میدانی علاقوں اور سکھر ڈویژن میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔
آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت استور اور گوپس میں منفی صفر دو،جبکہ ہنزہ، کوئٹہ، گلگت، پاراچنار، چترال، کالام اور سکردو میں منفی صفر ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی میں تینتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔