ایبٹ آباد کے نواحی علاقے ترنوائی میں فاسفیٹ کی کان میں دب جانے والے تیرہ کان کنوں میں سے تین کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جس سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد سات ہوگئی ہے۔ موسم سرد ہونے کے باعث امدادی کا رو ائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ کان میں دبے دیگر مزدوروں کے زندہ بچنے کی امیدیں ختم ہوکر رہ گئی ہیں۔ مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور علی الصبح تین مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ جس سے ہلاکتوں کی تعداد سات ہو چکی ہے۔ گزشتہ رات چار مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئی تھیں۔ دو روز قبل گاں کالوبانڈی میں فاسفیٹ کی کان دبنے سے تیرہ افراد پھنس گئے تھے۔