ایبٹ آباد کمیشن نے اپنے اجلاس میں آپریشن کے حوالے سے اہم سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کے تفصیلی انٹرویو ریکارڈ کیے۔ کمیشن کا اجلاس اسلام آباد میں سابق جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت ہوا ۔ آج کے اجلاس میں کمیشن نے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان، سینیٹر افراسیاب خان خٹک اورتحریک انصاف کے رہنما حامد خان سے آپریشن کے بارے میں تفصیلی انٹرویو کیے۔ ذرائع کے مطابق کمیشن نے برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن کو کمیشن کے سامنے پیش ہونے کے لیے تحریر ی نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔