جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت ایبٹ آباد کمیشن کے اجلاس میں سابق سفیر حسین حقانی کمیشن کے روبرو آج پیش ہوں گے جبکہ گذشتہ روز انہوں نے اپنا تحریری بیان جمع کرایا تھا۔ گزشتہ روز کمیشن کے سامنے شیخ رشید احمد نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ سابق سفیر حسین حقانی نے پندرہ ہزار امریکیوں کو ویزے جاری کئے ۔ ان میں سے چار سو ویزے ایسے تھے جو ایک رات میں جاری کئے گئے ۔ شیخ رشید نے حسین حقانی کو بغیر سیکیورٹی کلیئرنس اورتین ماہ کے ویزے کی مدت ایک سال تک بڑھانے کے اختیارات دینے کے معاملے کی تحقیقات کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔ سابق سفیر حسین حقانی نے اپنے تحریری جواب میں مقف پیش کیا تھا کہ امریکہ میں سفارتکاری ایک مشکل کام ہے ویزے ملکی سلامتی کو مدنظر رکھ کر جاری کیے۔