ایبٹ آباد کے مقامی ہوٹل میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے پوری بلڈنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ایبٹ آباد کے نواحی علاقے جھنگی کے قریب میڈونا ہوٹل میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کے بعد ایبٹ آباد اور حویلیاں سے فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا۔ آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس نے ہوٹل اور اس کے سازو سامان کو مکمل طور پر جلا دیا۔ فائر بریگیڈ نے کئی گھنٹوں کی جد وجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔