یونان میں حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف احتجاج جاری۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر مظاہرہ کرنے والوں اور پولیس میں جھڑپوں کے دوران متعدد افراد گرفتار کر لئے گئے ہیں۔
یونان میں حکومت کے مالی سادگی پروگرام کے تحت مراعات میں کٹوتی کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ دارالحکومت ایتھنز میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر مظاہرین اور پولیس جھڑپیں ہوئیں جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔