انقرہ: (جیو ڈیسک) ترکی نے کہا ہے کہ ایران اپنے متنازع جوہری پروگرام پر مذاکرات کیلئے مخلص نہیں، بات چیت کیلئے استنبول کی جگہ بغداد یا شام کا انتخاب کرنا معاملے کو ٹالنے کے مترادف ہے۔
انقرہ میں نیوز کانفرنس میں ترک وزیر اعظم رجب طیب اردگان نے کہا کہ ایران کی جانب سے اپنے متنازع جوہری پروگرام کیلئے استنبول میں مذاکرات کا انکار ظاہر کرتا ہے کہ وہ اس معاملے کے حل میں سنجیدہ نہیں۔
ترک وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایران جانتا ہے کہ دمشق یا بغداد میں ایران سے مذاکرات کیلئے کوئی حامی نہیں بھرے گا۔ ایران اپنے رویئے کے باعث بین الاقوامی برادری مین تنہا ہوتا جا رہا ہے۔