امریکی صدر براک اوباما نے تہران میں برطانوی سفارتخانے پر حملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔ براک اوباما نے کہاکہ ایران میں برطانوی سفارتخانے پر حملے پر عالمی برادری کو تشویش ہے۔ توقع ہے ایرانی حکومت حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کرے گی۔ تہران میں مظاہرین نے برطانوی سفارتخانوں کے دو کمپانڈ پر حملہ کیاتھا، کھڑکیوں کے شیشے توڑے اور کمپانڈ میں کھڑی کاروں کو نظر آتش کردیاتھا۔ برطانیہ سمیت عالمی برداری نے اس عمل کی مذمت کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔