ایران نے یورپی یونین کے چھ ممالک کو خام تیل کی سپلائی روک دی ہے۔ جن ملکوں کو تیل کی سپلائی روکی گئی ہے، ان میں اسپین، اٹلی، فرانس، یونان، پرتگال اور ہالینڈ شامل ہیں۔
تہران نے چھ جنوری کو یورپی ممالک کو تیل کی سپلائی روک دینے کی دھمکی دی تھی، جس کے بعد اب ایران نے اس پر عمل درآمد کردیا ہے تیل کی فراہمی کی اس پابندی کے بعد بحالی کے لیے یورپی یونین کو جولائی تک کا وقت دیا گیا ہے۔
ایرانی حکام کی جانب سے ملک میں جاری اتقصادی بحران کے بارے میں فوری طور پر اجلاس بلایا گیا تھا۔ جس میں یورپی یونین کی جانب سے ایرانی خام تیل کی برآمد پر پابندی کے بارے میں غور کے بعد فیصلہ کیا گیا۔