ایران نے جنگی اور مسافر طیارے بنالیے، روس ایران کا حامی

Iran

Iran

ایران نے خلائی سیارہ مدار میں بھیجنے کے بعد جنگی اور مسافر طیارے بھی تیار کرلئے جبکہ روسی وزیر خارجہ کہتے ہیں کہ پرامن جوہری پروگرام ایران کا حق ہے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تیار کئے گئے جنگی طیارے سائیگی جدید ٹیکنالوجی اور اسلحہ سے لیس ہوں گے۔ دشمن کی جارحیت کی صورت میں پاسداران انقلاب جدید طیاروں کے ذریعے ملکی سرحدوں کی حفاظت کریں گے۔ ایرانی وزیر دفاع اعلان کرچکے ہیں کہ دفاعی صنعت میں اہم کامیابیوں کا مظاہرہ آئندہ ہفتے کیاجائے گا۔

دوسری جانب روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ ایران این پی ٹی کا رکن ہے اور اسے پرامن مقاصد کیلئے جوہری پروگرام جاری رکھنے کا حق حاصل ہے۔ لاروف نے تنقید کرتے ہوئے کہاکہ مغربی ممالک ایران کا عالمی جوہری توانائی ایجنسی سے تعاون ختم کرانے چاہتے ہیں۔