ایران نے گرائے جانے والے امریکی ڈرون کی فوٹیج جاری کر دی، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اسی ڈرون کے ذریعے اسامہ بن لادن کی جاسوسی کی گئی تھی ۔ ایرانی سرکاری ٹی وی پر گزشتہ ہفتے گرائے جانے والے امریکی ریڈار پر نظر نہ آنے والے ڈرون آر کیو ایک سو ستر کی فوٹیج نشر کی گئی جس میں ایرانی حکام کو ڈرون کا معائنہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ایرانی فوج کے سربراہ نے کہا کہ امریکی ڈرون کو برقی ہتھیار سے گرایا گیا۔ جس کے باعث ڈرون کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا۔ امریکی دفاعی حکام کہہ چکے ہیں کہ اس ڈرون کے ذریعے ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے کمپانڈ کو تلاش کیا گیا اور امریکی سی آئی اے کئی روز تک اس کمپانڈ کی نگرانی کرتی رہی۔