برطانوی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ ایران کے مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے چاہتے ہیں۔ تاہم فوجی کارروائی کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق برطانیہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ برطانیہ ایران کے جوہری تنازعے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کو ترجیح دیگا۔ لیکن تہران پر دبا ڈالنے کی دور خی حکمت عملی تنازعے کا بہترین حل ہے۔ برطانوی اخبار گارڈین نے رپورٹ میں دعوی کیا تھا کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اور اوباما انتظامیہ تہران پر حملے کی تیاری میں تیزی لاسکتی ہے۔ اخبار کے مطابق ایران پر حملے کی صورت میں برطانیہ امریکا کی مدد کریگا۔