اسرائیل نے مغربی ممالک پر زور دیا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کو ختم کرنے کے لئے مزید سخت پابندیاں عائد کی جائیں۔ اسرائیل وزیر دفاع ایہود بارک نے ڈیوس میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بین القوامی برادری کو ایران کی تیل کی صنعت پر پابندیاں سخت کرنی چائیں۔ پوری دنیا ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے باز رکھنے کے لئے متحد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے اگر بیرونی دنیا سے عدم تعاون کی پالیسی جاری رکھی تواس سے نمٹنے کے لئے تمام آپشنز کھلے ہیں۔