ایران پرحملہ کر کے دنیا میں امن قائم نہیں کیا جاسکتا،سرکوزی

 

Sarkozy

Sarkozy

فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری دھمکیوں کو کسی بھی مسلح حملے سے ختم نہیں کیا جا سکتااور نہ ہی ایسی کاروائی امن کے لئے کارگر ہوگی۔

سرکوزی نے یہودیوں کی جانب سے تقریب میں کہا ہے کہ اسرائیل ایک خطرہ ہے اور وہ کسی بھی قیمت پر فرانس کے تحفظ پر سمجھوتہ نہیں کریں گے،انہوں نے واضح کیا کہ ہتھیاروں کی جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں،اسی دوران ان کا کہنا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت بھی نہیں دی جاسکتی ،چونکہ جوہری پھیلائو دنیا کے لئے مسلسل خطرہ بنا ہوا ہے۔

انہوں نے اسرائیل پر واضح کیا کہ وہ ایران پر فوجی حملے کی سوچ کو ختم کرے اور ایران کے تحفظات کو سمجھنے کی کوشش کرے۔