ایران کی وزارتِ تیل کے ایک اہلکار علی رضا راہبر سے منسوب ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران نے فرانس اور برطانیہ کو تیل کی فروخت روک دی ہے۔
امریکہ کی طرف سے ایران پر پابندیوں کے فیصلے کے بعد یورپی یونین نے بھی پہلی جولائی سے ایران سے تیل کی خریداری روکنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ ایرانی وزارتِ تیل کے ترجمان کے مطابق ایران تیل اپنے نئے خریداروں کو بیچے گا۔
دوسری جانب معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فرانس اپنی ضرورت کا صرف تین فیصد تیل ایران سے خریدتا ہے جبکہ برطانیہ کی ایران سے خریداری اس سے بھی کم ہے۔ یورپی یونین کے ممالک ایران کے تیل کی پیدوار کا بیس فیصد حصہ خریدتے ہیں۔