ایران کا فلسطین کو یونیسکو کی مکمل رکنیت دینے کا خیر مقدم

iran

iran

ایران کی وزارت خارجہ نے فلسطین کو یونیسکو میں مکمل رکنیت دیئے جانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خوش آئند اقدام قرار دیا ہے جبکہ فلسطین کو رکنیت دیئے جانے پر عالمی ادارے کے فنڈز روکنے پر امریکہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
تہران میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے کہا کہ فلسطین کو یونیسکو میں رکنیت دیئے جانے سے فلسطینیوں کے حقوق کے لیے عالمی حمایت کی عکاسی ہوتی ہے۔ انہوں نے امریکہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارے کے اس فیصلے پر فنڈ روکنے سے امریکہ کی قوموں کی قومی کی برادری میں ساکھ کو نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی یہودی ریاست کی اندھی حمایت عالمی رائے عامہ میں کوئی حیثیت نہیں رکھتی۔