ایران نے دھمکی دی ہے کہ اگر مغربی ممالک نے اس پر نئی پابندیاں عائد کیں تو وہ تیل کی ترسیل روک دے گا۔ ایرانی نائب صدر محمد رضا رحیمی نے ایک بیان میں خبردار کیا کہ اگر مغرب نے پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات پر پابندیاں عائد کیں تو ایران آبنائے ہرمز کو بند کر دے گا جو تیل کی فراہمی کا سب سے اہم راستہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایرانی تیل پر پابندی لگائی گئی تو آبنائے ہر مز سے تیل کا ایک قطرہ بھی گزر کر آگے نہیں جانے دیا جائے گا۔