ایران کے انتخابات میں احمدی نژاد کے مخالف کی بہتر پوزیشن

iran election

iran election

ایران : (جیو ڈیسک)ایران کے پارلیمانی انتخابات میں ایرانی صدر احمدی نژاد کے مخالفین کی کامیابی کے امکانات روشن ہوگئے،احمدی نژاد کے مخالفین کو رہبر خانہ ای کی حمایت حاصل ہے۔جمعہ کو ہونے والی پولنگ کے دوران ایران کے رہبر خانہ ای کے حمایت یافتہ امیدوار اپنی کامیابی پر مطمئن نظر آئے۔خامنہ ای کے حامیوں کاخیال ہے کہ احمدی نژاد کے انتہا پسند امیدوار وں کو خامنہ ای کی اس حمایت سے محروم ہو چکے ہیں جو انہیں پہلے حاصل تھی لہذا قوی امکان ہے کہ احمدی نژاد کے حامی پارلیمانی انتخابات میں شکست سے دوچار ہو جائیں۔

مبصرین کا خیال ہے کہ ایرانی سپریم رہنما خامنہ ای کی کوشش ہے کہ انقلاب ایران کو قدامت پرست مذہبی افراد ہی بچا سکتے ہیں یہی وجہ ہے کہ خامنہ ای نے احمدی نژاد کی حمایت سے ہاتھ اٹھا لیا ہے۔