واشنگٹن: (جیو ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ ایران کے حوالے سے تمام آپشنز موجود ہیں۔ سفارتی سطح پر بات چیت کے لئے بہت زیادہ وقت نہیں ہے۔ یہ بات انہوں نے واشنگٹن میں کوسوو کے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کہی۔ ہلیری کلنٹن کا کہنا تھاکہ امریکا ایران کے جوہری تنازع پر بات برائے بات نہیں چاہتا بلکہ ایران کو سنجیدہ مذاکرات میں انگیج کرکے ٹھوس نتیجہ چاہتا ہے۔
انہوں نے ایک بار پھر ایرانی حکومت پر زور دیا کہ جوہری پروگرام کے حوالے سے عالمی برادری کے تحفظات دور کئے جائیں۔ انہوں نے کہا ایران کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ اپنے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے حوالے سے عالمی برادری کے خدشات دور کر سکتا ہے۔