سپریم کورٹ (جیوڈیسک) چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ایس ایم ایس کے ذریعے ووٹ کی تصدیق کا نظام بنا کر بہت بڑا کام کیا ہے۔ووٹرز ڈے کے موقع پر الیکشن کمیشن اور نادرا حکام نے سپریم کورٹ میں چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو ووٹنگ کے نظام پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس تصدق حسین جیلانی بھی موجود تھےِ۔ چیف جسٹس نے موبائل کے ذریعے اپنا ووٹ چیک کیا۔ الیکشن کمیشن کے ریکارڈ کے مطابق چیف جسٹس کا ووٹ کوئٹہ میں رجسٹرڈ ہے۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ وہ اپنا ووٹ کوئٹہ ہی میں کاسٹ کریں گے۔