ایشوریہ اور ابھیشیک بچن کی بیٹی ارادھیا 16 نومبر کو ایک سال کی ہو گئی ہیں۔نہ کوئی بڑی پارٹی نہ کوئی شور شرابا ہوا۔
ابھیشک نے بتایا کہ وہ اپنی بیٹی کی سالگرہ صرف اپنے خاندان کے ساتھ ہی منائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ پہلی سالگرہ بہت خاص ہوتی ہے لیکن بچے کے لئے نہیں بلکہ اس کے ماں باپ کے لئے خاص طور پر ماں کے لئے یہ دن ہم خاندان کے ساتھ ہی گزارنا چاہتے ہیں۔ ابھیشک کا کہنا تھا کہ یہ مکمل سال کیسے گزر گیا مجھے پتہ ہی نہیں چلا، کبھی کبھی تو مجھے یقین نہیں ہوتا کہ سچ میں ایک سال بیت گیا ہے۔ایشوریہ رائے بچن نے کہا کہ ہمیں زندگی کو بچوں کے نظریہ سے دیکھنا چاہئے۔ بچے آپ کو اس بات کا احساس دلاتے ہیں کہ کھل کر کیسے جیا جاتا ہے۔بچوں کی طرح ہمیں بھی ہر پل جینا ہے اور دل سے مسکرانہ چاہئے۔