ایشیاء(جیوڈیسک)ایشیاء میں خام تیل کی قیمتیں کم ہوگئی ہیں جس کے بعد ملک میں بھی پٹرول سستا ہونے کے روشن امکانات ہیں۔
ایشیائی مارکیٹوں میں نیویارک لائٹ سویٹ کے سودے اڑتیس سینٹ کمی کے ساتھ پچاس ڈالر نوے سینٹ میں طے پائے۔ برطانیہ برینٹ نارتھ کی قیمت میں بھی چھبیس سینٹ کی کمی ہوئی۔ دسمبر کے سودوں کے لئے خام برینت نارتھ کی قیمت ایک سو نو ڈالر انتیس سینیٹ رہی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا میں طوفان کے باعث تیل کی طلب میں کمی کی اطلاعات پر خام تیل کی قیمتیں گر رہی ہیں۔