ایشیاء میں خام تیل کی قیمتوں کمی کا رجحان

oil prices

oil prices

ایشیاء (جیوڈیسک) خام تیل کی قیمتوں میں جمعہ کو ایشیاء میں کمی دیکھی گئی۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تاجر امریکی روزگار کے اعداد و شمار کے اجرا سے قبل نیویارک میں آنیوالی تیزی سے فائدہ اٹھانے کے لئے کوشاں نظر آئے۔

نیویارک میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) لائٹ سویٹ خام تیل کا نومبر کے لئے بڑا معاہدہ 32 سینٹس کمی کے ساتھ 91.39 ڈالر فی بیرل میں اور برینٹ نارتھ سی خام تیل کے نومبر کے لئے معاہدے بعد از دوپہر 71 سینٹس کمی کے ساتھ 111.87 ڈالر میں ہوئے۔