ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں ملاجلا رجحان

 Asia Stock Market

Asia Stock Market

ہانگ کانگ(جیوڈیسک)ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے چین کا شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس دو اعشاریہ ایک فیصد گر گیا۔

جنوبی کوریا کے انڈیکس میں اعشاریہ دو چھ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ہانگ کانگ مارکیٹ میں معمولی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ماہرین کے مطابق امریکا کے مرکزی بینک کی طرف سے بانڈز خریدنے سے افراط زر میں اضافہ ہو سکتا ہے جو تشویش کی بات ہے۔