ٹوکیو (جیوڈیسک)بجٹ کے حوالے امریکی صدر باراک اوباما کا حوصلہ افزا بیان سامنے آجانے کے بعد ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔
ٹوکیو میں مورگن اسٹینلے ایشیا پیسیفک انڈیکس اعشاریہ نو فیصد بڑھ گیا جبکہ جاپان کا ٹوپکس انڈیکس میں ڈیرھ فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹینڈرڈ اینڈ پوور میں بھی اعشاریہ تین فیصد کا اضافہ ہوا۔ کوریا کے وان کی قدر ڈالر کے مقابلے میں اعشاریہ پانچ فیصد بڑھ گئی۔