ایشین کرکٹ پرحکمرانی کی جنگ، کل پاکستان، بنگلہ دیش مدمقابل

cricket

cricket

ڈھاکا : (جیو ڈیسک) ایشین کرکٹ پر حکمرانی کی جنگ کل سے ڈھاکا میں میزبان بنگلہ دیش اورپاکستان کے معرکے سے شروع ہورہی ہے۔ پاکستان نئے کوچ ڈیو واٹمور کی زیر نگرانی فتح کیلئے پرعزم ہے۔ دونوں ٹیموں کے قابل پلیئرز میں شاہد آفریدی، عمر گل، شاکب الحسن اورعبدالرزاق شامل ہیں۔

پاکستان نے 31  میچوں میں 18  فتوحات حاصل کیں بنگلہ دیش 29 میچز کھیل کرصرف دو ہی جیت سکا ہے پاکستان نے ایشیاکپ کا بہترین اسکور 385 رنزبنایا بنگلہ دیش کا ایونٹ میں بہترین ٹوٹل 300رنز رہا شاہدآفریدی6999 رنزاور 341 وکٹ کارگرکھلاڑی شکیب الحسن کے 3398 رنز اور 154 وکٹیں عمرگل نے 102 میچوں میں  145 آؤٹ کئے عبدالرزاق نے ہیٹ ٹرک سمیت 179 وکٹیں لیں۔

ایشیا کی چار صف اول کی کرکٹ ٹیموں پاکستان، بھارت،سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان خطے میں برتری کی جنگ کل سے میرپور ڈھاکا میں شروع ہورہی ہے۔ افتتاحی میچ میزبان بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان ہوگا۔ پاکستان بارہ سال قبل بنگلہ دیش ہی میں ایشین چیمپئن بن چکا ہے۔ مجموعی طور پرگرین شرٹ ٹیم نے اکتیس میچز میں سے اٹھارہ جیتے اور بارہ ہارے ہیں۔ بنگلہ دیش انتیس میچز میں دو کامیابیاں حاصل کرسکا۔

ایشیاکپ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف تمام نومیچز جیتے ہیں۔ ٹورنامنٹ کا بہترین اسکور سات وکٹ پر 385 رنز پاکستان نے بنگال ٹائیگر کے خلاف ہی بنایا۔ بنگلہ دیش کا بہترین اسکور 8 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز یواے ای کے خلاف رہا۔ بوم بوم آفریدی کوون ڈے کرکٹ میں سات ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے صرف ایک رن درکار ہے جبکہ وہ 341  وکٹیں بھی لے چکے ہیں۔

بنگلہ دیش کی امیدوں کا محورشاکب الحسن ہیں جو 3398 رنز اسکور کرنے کے ساتھ 154 وکٹیں بھی لے چکے ہیں۔ پاکستان کی بولنگ کا مرکزی کردار عمر گل ہیں جنہوں نے ایک سودو ون ڈے میں145 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔ ایک سو انتیس میچوں میں ہیٹ ٹرک سمیت 179 وکٹیں لینے والے عبدالرزاق بنگلہ دیش کی خطرناک بولر ہیں۔