ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا 16 دسمبر سے آغاز

Lahore Training Camp

Lahore Training Camp

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے لئے قومی ٹیم کا دو روزہ تربیتی کیمپ سولہ دسمبر سے شروع ہو رہا ہے۔ ٹیم کا اعلان بھی اسی روز ہوگا۔ قومی ہاکی ٹیم کے چیف کوچ چوہدری اختر رسول کے مطابق دوہا میں ہونے والی ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لئے دو روز کے لیے تربیتی کیمپ لگایا جائے گا جس میں چیمپئنز ٹرافی کے کیمپ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سولہ دسمبر کی شام ٹیم کا اعلان کردیا جائے گا۔ قومی ٹیم سترہ دسمبر کی رات دوہا کے لیئے روانہ ہوگی۔ اٹھارہ اورانیس دسمبر کو قومی ٹیم دوہا میں ہی پریکٹس میچ کھیلے گی جبکہ بیس دسمبر سے ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز ہو گا۔