کراچی(جیوڈیسک) شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کو ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست کر دی گئی ہے جبکہ سکندر جتوئی سمیت چار افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر دیئے گئے۔
شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم کی گرفتاری کئی دنوں سے ایک معمہ بنی ہوئی ہے۔ ایف آئی اے نے انٹرپول کو ایک خط میں شاہ رخ جتوئی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی استدعا کی ہے۔
جبکہ سندھ پولیس کی درخواست پر وزارت داخلہ نے شاہ رخ جتوئی کے والد سکندر جتوئی سمیت چار ملزمان سراج تالپور ، سجاد تالپور اور غلام مرتضی لاشاری کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر دیئے ہیں۔