ایف بی آئی نے طالبان رہنما ملاعمر کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست سے خارج کردیا ہے۔ ایف بی آئی کی ویب سائٹ پرملاعمر کا نام انتہائی مطلوب افراد کی فہرست سے خارج کردیاگیا۔تاہم القاعدہ رہنما ایمن الظواہری اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے رہنما حکیم اللہ محسود کا نام ویب سائٹ پر بدستورموجود ہے۔ بون کانفرنس کیبعد طالبان کو قطر میں دفتر کھولنے کی اجازت دی گئی۔ مبصرین کے مطابق طالبان سے مذاکرات کیلئے ملاعمر کا نام فہرست سے خارج کیاگیا ہے۔ اس سے قبل امریکی نائب صدرجوبائیڈن نے کہا تھاکہ طالبان امریکا کے دشمن نہیں۔