ایف پی سی سی آئی ، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ پر شدید مذمت

FPCCI

FPCCI

وفاق ایوانہائے تجارت وصنعت پاکستان نے بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صنعتوں اور عوام پر نیپرا کی جانب سے ایٹم بم گرائے جانے کی بجائے سہولیات اور رعایت فراہم کرنے کی پالیسی اپنائی جائے کیونکہ ملکی صنعتیں ،فیکٹریاں ،کارخانے ،دکاندار اور عوام مزید اضافی بوجھ برداشت کرنے کے قابل نہیں ہیں ۔
ایف پی سی سی آئی کے صدر سینیٹرحاجی غلام علی اورنائب صدر اعثمان شیخ نے ہفتے کے روز مشترکہ بیان میں کہا انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑہتی ہوئی پیداواری لاگت سے مقامی صنعتیں بری طرح متاثر ہورہی ہیں ایسی صورتحال میں فی یونٹ چار روپے سے زائد ضافہ قابل تشویش عمل ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نیپرا اور اوگراجیسے نااہل اداروں کو پابند کرے کہ معاشی وتجارتی سرگرمیوں کو سبوتاڑ کرنے کی بجائے انکو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی پالیسی کو اپنائے ۔