سپریم کورٹ(جیوڈیسک) ینٹی نارکوٹکس فورس نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس کے ملزمان موسی گیلانی اورمخدوم شہاب الدین کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی۔
اینٹی نارکوٹکس فورس نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس کے ملزمان موسی گیلانی اورمخدوم شہاب الدین کی ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکر دی ہے۔ اے این ایف نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایفی ڈرین کیس میں مخدوم شہاب الدین اورموسی گیلانی کا کردارانتہائی اہم ہے۔سپریم کورٹ اپنے فیصلے پرنظرثانی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کا حکم صادر کرے۔ سپریم کورٹ نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں علی موسی گیلانی اورمخدوم شہاب الدین کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیا تھا۔