ایل پی جی لیوی عائد،قیمت میں14روپے فی کلو اضافہ ہوجائیگا

lpg

lpg

اوگرا نے لوکل ایل پی جی پر پٹرولیم لیوی عائد کر دیا ۔جس کے بعد مائع گیس کی قیمتوں میں کل سے 14روپے فی کلو اضافہ ہوجائے گا۔
اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ایل پی جی پر پٹرولیم لیوی کا اطلاق 21ستمبر کو 12بجے کے بعد ہوگا ۔نوٹیفیکیشن کے مطابق حکومتی خزانے میں پٹرولیم لیوی کی مد میں رقم جمع نہ کروانی والی ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلا ف ایل پی جی قوانین 2001کے تحت سخت کارووائی کی جائے گی۔
ایک اور نوٹیفیکیشن کے تحت اوگرا نے ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کو اپنی لوکل سپلائی کے مطابق 20فیصد درآمدی ایل پی جی خریدنے کا پابند کیا ہے۔پابندی نہ کرنے والی کمپنیوں کا ایل پی جی کا کوٹہ کینسل کر دیا جائے گا۔