ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ

LPG

LPG

اسلام آباد (جیو ڈیسک) وزارت پٹرولیم کے حکام کے مطابق اوگرا نے 5جولائی کو عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں کمی کے باعث ایل پی جی 27 روپے کلو سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا تاہم سات ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کے علاوہ دیگر چوراسی کمپنیوں نے اوگرا نوٹیفکیشن کے باوجود قیمت کم نہیں کی۔

وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کے حکم پر جوائنٹ انسپکشن ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔ انسپکشن ٹیم میں وزارت پٹرولیم اور اوگرا افسران کو شامل کیا گیا ہے۔ انسپکشن ٹیم ناجائز منافع خوری میں ملوث کمپنیوں کے خلاف کاروائی کرے گی۔