ایل پی جی مزید مہنگی ! گیس مافیا نے اندھی مچادی

LPG

LPG

کراچی (جیوڈیسک)گیس مافیا نے رمضان میں عوام پر مہنگائی کا ایک اور کوڑا برساتے ہوئے رواں ماہ ایل پی جی کی قیمت میں دوسری مرتبہ اضافہ کردیا۔کراچی اور لاہور کے سوا ملک بھر میں ایل پی جی مزید دس روپے فی کلو مہنگی کردی گئی۔

عالمی سطح پر قیمتوں میں استحکام کے باوجود ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے عدالت سے حکم امتناع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایل پی جی کے نرخوں میں ایک بار پھر من مانا اضافہ کردیا ہے۔ مارکیٹنگ کمپنیوں کے مطابق ایل پی جی کراچی میں سو روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر1150روپے ،لاہور میں 110روپے کلو اور گھریلو سلنڈر1270روپے،۔ ملتان، خانیوال ، ساہیوال، بہاولپور،رحیم یار خان،ڈی جی خان ،وہاڑی،گجرات ،جہلم، صادق آباد، اور لاڑکانہ میں 120روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر 1390 روپے جبکہ آزاد کشمیر ، راولپنڈی ،اسلام آباد،اٹک،مانسہرہ،بالاکوٹ،پشاور،گلگت،فاٹا،مظفرآباد، ڈیرہ اسماعیل خان اور باغ میں 125روپے فی کلو گھریلو سلنڈر 1450 روپے کا ہوگا۔

اوگرا کے 5جولائی 2012کے نوٹیفیکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو سرکاری قیمت 83 روپے تیس پیسے ہے جبکہ فروخت سو سے ایک سو بیس روپے فی کلو کی جارہی ہے۔