پاکستان:(جیوڈیسک) مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں بیس روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے۔ ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ سے گھریلو سلنڈر دو سو پینتیس روپے اور کمرشل سلنڈر نو سو دس روپے مہنگا ہوگیا ہے۔
ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے بغیر کسی جواز کے یہ اضافہ کیا جبکہ حکومت ایل پی جی کی قیمتوں کو عالمی مارکیٹ سے ڈی لنک کرچکی ہے، ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کے چئیرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ مارکیٹنگ کمپنیوں اور اگروا کی ملی بھگت سے ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کیا گیا جس پر حکومت کو سختی سے نوٹس لینا چاہئیے۔