ایم ایس ڈاکٹر محمد اقبال نے ہسپتال کو گھر کی لونڈی بنا رکھا ہے :حاجی محمد رزاق
Posted on April 29, 2012 By Geo Urdu میرپور / کشمیر
بھمبر : ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبر کے ایم ایس ڈاکٹر محمد اقبال نے ہسپتال کو گھر کی لونڈی بنا رکھا ہے سرکاری ہسپتال میں مریضوں کو سیاسی بنیادوں پر ٹریٹ کیا جا رہا ہے سرکاری ایمبولینس بڑے لوگوں ،عزیزوں اور تعلق داروں کیلئے استعمال کر رہے ہیں جبکہ عام اور غریب لوگ سرکاری ایمبولینس کی سہولت سے محروم ہیں ایم ایس کا مریضوں کیساتھ توہین آمیز رویہ اور سرکاری وسائل کے ناجائزاستعمال محکمہ صحت اور حکومت کی بد نامی کا باعث بن رہے ہیں ان خیالات کااظہار صدر اصلاحی کمیٹی مغلورہ حاجی محمد رزاق ،ٹھیکیدار راجہ محمد یونس ،مرزا ساگر حسین ،میاں غلام رسول اور راجہ عبدالرحمن نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبر کے ایم ایس ڈاکٹر محمد اقبال نے سرکاری مشینری اور ہسپتال کو ذاتی جاگیر بنا رکھا ہے جہاں مریضوں کو سیاسی بنیادوں پر ٹریٹ کیا جارہاہے سرکاری ایمبولینس کا سر عام ناجائز استعمال کیا جا رہا ہے حکومت نے لاکھوں روپے مالیت کی ایمبولینس عام اور غریب لوگوں کی سہولت کیلئے دے رکھی ہے جبکہ ایم ایس اسے صرف بڑے لوگوں ،عزیزوں اورتعلق داروں کیلئے استعمال کر رہے ہیں عام اور غریب آدمی کو ایمبولینس کی سہولت مانگنے پر ان کیساتھ انتہائی توہین آمیز رویہ اختیار کیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ اس کا استعما ل پرائیویٹ مریضوں کیلئے نہ ہے اورجب کوئی مریض اعتراض کرتا ہے کہ آپ نے فلاں شخص کو فلاں دن ایمبولینس دی تھی تو ایم ایس کہتا ہے کہ میں یہاں مالک ہوں جسے چاہوں دوں جسے چاہوں نہ دوں ایم ایس کا یہ توہین آمیز رویہ اور سرکاری وسائل کا ناجائز استعمال محکمہ صحت اور حکومت کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے انہوں نیوزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید اور وزیر صحت سردار قمر الزمان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ محکمہ صحت اور حکومت کی بد نامی کا باعث بننے والے ایم ایس کی من مانیوں اور کارستانیوں کا نوٹس لیں اور اس کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے ۔